جامعہ ہمدرد میں اردو ڈی۔ ٹی-پی ٹریننگ پروگرام
6 فروری 2025 ، بوقت 3 بجے تا 5 بجے شام ، حکیم عبد الحمید سینٹر فار انفارمیشن ٹیکنا لوجی اور ان پیج اردو کے اشتراک سے ایک ٹرینینگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس پروگرام کو کورڈینیٹ کرنے کی ذمہ داری مرزا را حیل بیگ، انچارج ایچ ۔ اے ۔ ایچ ۔ سی ۔ آئی ۔ٹی ، ڈاکٹر جاوید احمد، ایسوسی ایٹ پروفیسر ایس ۔ ای ۔ سی ۔ٹی ۔ اور ڈاکٹر محمد احمد نعیمی اسسٹنٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف اسلامک اسٹڈیز نے بحسن و خوبی انجام دی اور ریسورس پرسن کے طور پر جناب محمد عارف انصاری ، ان پیج اردو، سینٹر پروڈکٹ منیجر کا نسیپٹ سافٹ وئز نے فرائض انجام دیئے۔ اس ٹریننگ پروگرام میں گوگل فارم کے ذریعہ اسٹوڈنٹس کے رجسٹریشن کا انتظام کیا گیا تھا جس میں بہت ہی دلچسپی کے ساتھ طلبہ نے اپنا رجسٹریشن کیا ۔
مختصر یہ کہ اس ٹرینگ پروگرام میں طلبہ نے بڑے ہی ذوق وشوق کے ساتھ حصہ لیا ۔ اس ٹرینگ پروگرام میں ان پیج اردو کے سینٹر پروڈکٹ مینیجر محمد عارف انصاری صاحب نے انپیج اردو کے ٹولس اور اس کی ٹیکنالوجی سے متعلق انتہائی مفید و معلوماتی ٹریننگ دی اور ساتھ ہی ساتھ طلبہ کے سوالات اور مشکلات کا بھی تسلی بخش حل پیش کیا۔ پروگرام کے آخر میں طلبہ کے جوش اور شوق کو پیش نظر رکھتے ہوئے آئندہ بہت جلد اس قسم کے دوسرے پروگرامس کے انعقاد کا بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔